بلوچستان: ایران سے آنیوالی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل

July 22, 2021

بلوچستان میں ایران کی جانب سے مکران آنے والی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس کے باعث صوبے کے کئی شہر بجلی سے محروم ہو گئے۔

کیسکو کے ترجمان مطابق ایران کی جانب سے مکران آنے والی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث مکران کے اضلاع ، کیچ، گوادر، پنجگور کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

کیسکو کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت جلد ایران سے بجلی کی دوبارہ فراہمی کے بعد بجلی بحال کر دی جائے گی۔