کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی اور فیڈرل بی ایریا میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی سنگرچورنگی عوامی کانٹا کے قریب بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے سڑک بند کردی، بد ترین ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔دریں اثنا فیڈرل بی ایریا بلاک 8گلشن یاسین،گلشن شمیم،محمدی کالونی اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نےگزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی عدم فراہمی اور واٹر بورڈکی ناقص کارکردگی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مکینوں کاکہناتھاکہ گرمیوں کے دنوں میں اچانک پانی کی عدم فراہمی سے بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ ہوشربا مہنگائی کے اس دور میں مہنگے داموں ٹینکر نہیں خرید سکتے ہیں۔مکینوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا ہے ک اسکا فوری نوٹس لیتے ہوئےعملےکو پانی کی فراہمی کی ہدایت کی جائے ورنہ آئندہ احتجاج کے دوران مرکزی شاہراہ پر دھرنادیں گے۔