• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے حب گوادر شہر میں 5 دن سے پانی، بجلی، گیس کی عدم فراہمی

گوادر(اکبرجندانی،نامہ نگار)سی پیک کے حب گوادر شہر میں 5دن سے پانی، بجلی، گیس کی عدم فراہمی،یومیہ 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ، انکاڑہ ڈیم سے ملنےوالا پینے کا پانی انتہائی مضر،4سے5اموات معمول،عوام پریشان ہیں۔گوادر میں گزشتہ 5روز سے پانی بجلی اور گیس کا مسائل سے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔

گوادر جسکو سی پیک کا حب قرار دیا جاتا ہے اورجسے پاکستان کے جدید شہروں میںسے ایک بنانے کی کوششیں جاری ہیں وہاں کے عوام کی زندگی مشکلات سےدوچار ہے۔

گوادر کو سنگاپور اور دبئی کے طرز کا ترقی یافتہ شہر قرار دیے جانے کے حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں کے باجود یہاں کے مکینوں کو 24گھنٹوں میں سے 4گھنٹے بجلی کی فراہمی ہوتی ہے اس کے علاوہ انکاڑہ ڈیم سے جوپانی گوادر شہر کو سپلائی کیا جا رہا ہے وہ انتہائی مضر ہے جس کو پینے کے باعث عوام بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

اس پانی کے استعمال اور پینے سے یومیہ 4سے5 اموات ہورہی ہیں مگر حکومت بلوچستان کی طرف سے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا ہے، گوادر کے عوام نے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر پانی بجلی اور گیس کا مسئلہ حل کر کے کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین