ترکی میں سیلابی ریلے سے مکان سیکنڈوں میں بہہ گیا، ویڈیو وائرل

July 23, 2021

ترکی میں ساحلی صوبے آرہاوی کےعلاقے میں مکان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث ایک شہری لاپتا ہے، سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 200 افراد کو گھروں سےمحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔