• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست عدالت نے غیر ضروری اور فضول قرار دے کر خارج کردی

بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کی درخواست پر انسدا دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، درخواست غیر ضروری اور فضول قرار دے کر خارج کردی۔

وکیل فیصل ملک نے آج 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دی تھی۔

عدالت نے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، درخواست گزار کو جرمانہ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی ڈسپینسری میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ یہ جرمانہ غریب مریضوں کے علاج پر خرچ کیا جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا طریقہ کار اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی طے کرچکی ہے، ٹرائل کورٹ ملاقاتوں پر کوئی متضاد حکم جاری نہیں کر سکتے، بانی پی ٹی آئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں جوڈیشل تحویل میں نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پہلے بھی اسی نوعیت کی 2 درخواستیں دائر کی گئیں، متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کے بجائے درخواست گزار عدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید