افغان وزارت دفاع کا 152 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

July 23, 2021

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طالبان اور سیکیورٹی فورسز کےدرمیان گزشتہ 24گھنٹوں میں 10 صوبوں میں ہوئی جھڑپوں میں 152 طالبان ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ 24گھنٹوں میں صوبے ہلمند، کاپیسا، قندوز، تخار، بدخشاں، لوگر، قندھار، جوز جان میں جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں طالبان کے علاوہ افغان فورسزکے 19 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

طالبان نے ہلمند کے ضلع گرمسیر، مارجہ پر قبضہ لرلیا ہےجب کہ صوبے کنڑ کے ضلع غازی آبادمیں سیکیورٹی فورسز، طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے

طالبان نےضلع غازی آباد کامحاصرہ کر لیا ہے، قطرمیں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کا کہناہے کہ گزشتہ روز دوحہ میں افغان مذاکراتی ٹیم، طالبان کےدرمیان ملاقات ہوئی، جس میں امن عمل کے تسلسل ، رفتار اور موثریت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے ہرات کےضلع کروخ کا قبضہ طالبان سے واپس لینے کادعوی کیا ہے، جبکہ صوبےفاریاب کے13اضلاع طالبان کےقبضےمیں ہیں۔

گزشتہ4ماہ میں افغان فورسز، طالبان کےدرمیان لڑائی کےدوران تقریبا 36ہزارخاندان بےگھر ہوئے ہیں۔