جینیفر ونگیٹ کا شوٹنگ سے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا

July 24, 2021

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ جینیفر ونگیٹ نے ’کوڈ ایم‘ نامی ویب شو کے دوسرے حصے کی شوٹنگ کیلئے سیٹ پر جانے سے قبل احتیاطی طور پر کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکلا آیا۔ رپورٹس کے مطابق جینیفر ونگیٹ نے کورونا سے متاثر ہونے پر خود کو فوری طور پر آئسولیٹ کر لیا ہے جبکہ ویب سیریز کی شوٹنگ کو روک کر اس کا شیڈول مؤخر کردیا گیا ہے۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا کا شکار ہونے کے باوجود وہ خود کو مکمل ٹھیک محسوس کر رہی ہیں اور جلد صحتیابی کے بعد شوٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ جینیفر ونگت نے انسٹاگرام پر ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے جلد شو کی شوٹنگ میں شمولیت کا اعلان کیا اور ساتھی اداکار سے مخاطب ہوتے ہوئے ان سے جلد ملنے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔