عباسی شہید اسپتال، کووڈ۔19 وارڈ کاعملہ غیرحاضر، انچارج اورڈاکٹرزمعطل

July 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال میں قائم کووڈ۔19 وارڈ کےعملے کی غیرحاضر ی، انچارج ریڈیولوجی اور دیگر ڈاکٹر معطل کردیا گیا ،ایڈمنسٹریٹرکراچی لئیق احمد نے جمعہ کے روز میٹروپولیٹن کمشنر دانش سعید کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال میں قائم کوویڈ۔19 وارڈ کا اچانک دورہ کیا اور وارڈ کی صورتحال اور عملے کی غیرحاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔