کشمیر الیکشن، ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

July 24, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کشمیر الیکشن میں ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار ہوگئی ہے،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابی حلقے ایل اے,40ویلی 1میں انتخابی مہم کے آخری روز کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سیاسی معاہدے کرتے وقت ملک کی مفاد کو مقدم رکھا جائے ضروری ہے کہ مظفر آباد اور اسلام آباد ایک پیچ پر ہوں اس ضمن میں ہمارے پی ٹی آئی کے دوستوں کے ساتھ مزاکرات جاری تھے بالخصوص امین گنڈا پور کے ساتھ اس موضوع پر کئی نشستیں ہوئی جس کے بعد کشمیر کاز اور ملک کے وسیع طر مفاد میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے یہ فیصلہ کیا کہ LA,40ویلی1سے ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امید وار عبدالرحمٰن گاسی کو پی ٹی آئی کے امید وار سلیم بٹ کے حق میں دستبردار کرایا جائے۔