شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی میں معطل تینوں طلبہ بحال

July 24, 2021

کراچی(سید محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں معطل کیے گئے تینوں طلبہ اکمل جاکھرانی، مطیع الرحمان اور عرض محمد لوہر کو بحال کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن مین کہا گیا ہے کہ طلبہ کی معطلی کا نوٹ فکیشن منسوخ کردیا گیا ہے اور ڈین آف لاء ڈاکٹر رخسار احمد نے طلبہ اور اساتذہ کے تنازع کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے معاملے کو ختم کرادیا، واضح رہے کہ طلبہ احتجاج کرتے ہوئے مین گیٹ پر جمع ہوگئے اور ٹیچرز اور اسٹاف کو کئی گھنٹے تک یرغمال بنا لیا تھا طلبہ کا موقف تھا کہ ان کے تین معطل طلبہ کو بحال کیا جائے، ہاسٹل کی سہولت فراہم کی جائے، پوائنٹ چلائے جائیں، کنٹین قائم کی جائے اور فیل طلبہ کو اضافی چانس دینے کے ساتھ نظم و ضبط قائم نہ کرنے والے دو اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔