صفائی کے عملے کے لیے 10ہزار روپے نقد انعام کا اعلان

July 24, 2021

پشاور(لیڈی رپورٹر)یونین کونسل 19 گنج کے سابقہ ناظم رضوان انور نے عیدالاضحی کے موقع پرصفائی کے نظام کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے پر یونین کونسل گنج ڈبلیو ایس ایس پی کے تمام عملے کے لیے 10ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیاہے۔رضوان انورنے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر یونین کونسل 19 گنج میں پشاور واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز (ڈبلیو ایس ایس پی) کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔میونسپل انسپکٹر عابد سہیل اور انکے پورے عملے کی بہترین کارکردگی کی بدولت پوری یونین کونسل میں صفائی کی صورتحال بہترین رہی۔انہوں نے کہاکہ صاف ستھرا اور کلین پشاور ہم سب کا خواب ہے اورہم سب کومشترکہ طورپراس سلسلے میں مل کرکام کرنا ہوگا۔