اقرا عزیز بہن سے ملنے کیلئے بیتاب

July 24, 2021

گزشتہ روز ننھے سے کبیر حسین کی والدہ بننے والی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی بہن سے ملنے کے لیے بےتاب ہیں۔

یاسر حسین کی پوسٹ پر جہاں شوبز ستاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں اقرا عزیز کی بہن اپنے بھانجے سے ملنے کے لیے بےتاب ہیں۔

اقرا عزیز کی بہن نے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ سے مخاطب ہوتے ہوئے اُنہیں ’ملکہ‘ قرار دیا۔

اُنہوں نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’میں جلد آپ سے ملاقات کروں گی۔‘

بہن کی محبت دیکھ کر اقرا عزیز بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، اداکارہ نے کمنٹ میں لکھا کہ ’مجھ سے جلدی سے بھی بہت جلدی ملو۔‘

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ روز ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھوں کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔


اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللّہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔