نواز کی پاکستان کو گالی دینے والے سے ملاقات تازہ ڈیولپمنٹ ہے: شہباز گِل

July 24, 2021

وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تازہ ڈیولپمنٹ نواز شریف کی ریاستِ پاکستان کو گندی گالی دینے والے سے ملاقات ہے۔

نواز شریف اور افغان مشیر و وزیرِمملکت برائے امن کی لندن میں ملاقات پر وفاقی حکومت کی جانب سے سخت ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی مودی اور جندال سے قربت ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ مودی نے اسرائیل سے مل کر وزیرِ اعظم عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔

شہباز گِل کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے۔