آزاد کشمیر، انتخابات کشمیری عوام کیساتھ ہماری یکجہتی کا مظہر ہیں، ضیاء عباس

July 25, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کشمیری عوام کے ساتھ ہماری یک جہتی کا مظہر ہیں،حکومت اور الیکشن کمیشن کو ان انتخابات کو منصفانہ بنانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،تمام سیاسی جماعتوں کو ان انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔