طالبان نے امریکی فوج کے افغان مترجم کا سر قلم کردیا

July 25, 2021

کابل (جنگ نیوز )طالبان نے امریکی فوج کیلئے مترجم کا کام سرانجام دینے والے افغان شہری کا سرقلم کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 12 مئی کو پیش آیا، افغان شہری سہیل پردیس جو امریکی فوج کے مترجم کے طور پر کام کرتا تھا۔

عید کی چھٹیوں کے موقع پر اپنی بہن کو لینے گھر جارہا تھا کہ راستے میں طالبان نے گاڑی روک کر سر قلم کردیا۔

مقامی افراد کے مطابق طالبان نے سہیل پردیس کی گاڑی کو روکا تاہم اس نے گاڑی کی رفتار تیز کردی جس پر طالبان نے گاڑی پر فائرنگ کی اس کے بعد سہیل کو گاڑی سے باہر نکال کر سر قلم کردیا۔