اولمپکس گیمز میں مزید پانچ کھلاڑی اور آفیشلز کورونا وائرس کا شکار

July 26, 2021

کراچی( جنگ نیوز) ٹوکیو اولمپکس گیمز میں مختلف ملکوں کے مزید پانچ کھلاڑی اور آفیشلز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ،جمہوریہ چیک کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اولمپکس گیمز بیچ والی بال کا پہلا میچ جاپان کے خلاف منسوخ کردیا گیا۔