ٹک ٹاک پر تیونسی نژاد برطانوی لڑکی کے چرچے

July 26, 2021

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر تیونسی نژاد برطانوی لڑکی کی مشہور امریکی اداکارہ امینڈا سیفرائیڈ سے مماثلت دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو دیکھنے والے کئی افراد 20 سالہ رؤ نامی لڑکی کو اداکارہ امینڈا سیفرائیڈ کی جڑواں بہن کہنے لگے جبکہ سیکڑوں افراد نے انہیںقریبی رشتے دار بھی قرار دے دیا۔

تیونسی نژاد برطانوی لڑکی کی اس ویڈیو کو چالیس لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔ اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں فالوورز کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔