ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری

July 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں خصوصاً ڈیرہ ڈویثرن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک اور بارش کا سلسلہ جاری رہا تاہم ملتان میں بادل آئے اور بن برسے ہی لوٹ گئے جبکہ گرمی کے ستائے عوام بارش کی راہ تکتے رہ گئے ،محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔