سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز

July 27, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا جبکہ ضلع وسطی اور کورنگی میں اگست کے وسط سے کچرا اٹھانے کے کام کا آغاز کردیا جائے گا ،ترجمان کے مطابق وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈزبیر چنہ کی سربراہی میں عیدالضحیٰ کے فوراًبعد قربانی کے جانوروں کی باقیات اور تمام پوائنٹس، کچرا کنڈیوں اور ڈسٹ بن خالی کرنے اور سڑکوں کی مکینیکل سوئپنگ کا کام بھی جاری ہے تمام کلیکشن پوائنٹس کو عید کے تیسرے دن دھلائی کے بعد چونے کا چھڑکاؤ کرکے کلوز کردیا گیا تھابعد ازاں ایم ڈی کی ہدایت پر کلیکشن پوائنٹس پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی یقینی بنایا گیا ہے۔