درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،سیکرٹری پراسیکیویشن

July 27, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)سیکرٹری محکمہ پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور نے گزشتہ شجر کاری مہم ے سلسلے میں اپنے فتر کے سامنے پودا لگایا۔ اس موقع پر محکمے کے سنئیر افسران موجود تھے۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ موجودہ حکومت وطن عزیر کو آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم ے دوران جتنے زیادہ درخت لگائے جائیں گے آنے والی نسلوں کو اتنا ہی زیادہ تحفظ اور ذہنی و جسمانی صحت کی صمانت ملے گی۔