بھارت :دلہن خود گاڑی چلا کر سسرال پہنچ گئی

July 27, 2021

بھارت سے شادی کی تقریب کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہورہی ہے جس میں رخصتی کے وقت دلہن کو خود گاڑی چلاکر سسرال جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا ڈرائیونگ سیٹ کے برابر والی سیٹ پر بیٹھا ہے جب کہ دلہن نے اسٹیئرنگ سنبھالا ہوا ہے۔


دلہن کی جانب سے بھارتی روایات کو توڑنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب داد دی جارہی ہے۔

ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے اردگرد موجود افراد بھی دلہن کی اس حرکت پر خوش ہورہے ہیں۔