گوجرانوالہ: 8 سالہ بچے کے ساتھ اجتماعی زیادتی

July 27, 2021

گوجرانوالہ میں تین افراد نے 8 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ ایک ہفتے قبل پیش آیا، ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پولیس کے مطابق بچے سے زیادتی کا واقعہ ایک ہفتہ قبل اولکھ بھائی کے میں پیش آیا، بچے کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔

ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ملزمان محلے دار ہیں، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔