ہمارے معاشرے میں حجاب کو معیوب کیوں سمجھتے ہیں؟ رابی پیرزادہ کا سوال

July 28, 2021

پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا ہے کہ ہمارے معاشرے میں حجاب کو معیوب کیوں سمجھتے ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خوبصورت عبایہ میں ملبوس ہیں اور بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ساری دنیا میں مسلمان خواتین حجاب میں ہر شعبے میں کام کرتی ہیں۔‘

سابقہ گلوکارہ نے لکھا کہ ’پوری دُنیا حجاب والی خواتین پائلٹ، انجینئر ؤ، اسپورٹرز، ڈاکٹرز سمیت دیگر شعبے میں اعلیٰ درجوں پر فائز ہیں۔‘

اُنہوں نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’ہمارے معاشرے میں حجاب کو معیوب سمجھتے ہیں، لیکن کیوں؟‘

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’ایک ایک سخت نہیں بلکہ بہت ہی خوبصورت دین ہے۔‘

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گُزارنے کا فیصلہ کیا۔

رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔