• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹنگ کا مجھے بچپن سے شوق تھا: رابی پیرزادہ

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ اُنہیں بچپن سے ہی پینٹنگ کرنے کا بہت شوق تھا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پیٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں رابی پیرزادہ کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے بچپن سے ہی پینٹنگ کرنے کا بہت شوق تھا لیکن شوبز چھوڑنے کے بعد جب میں نے اللّہ تعالیٰ کے کلام کو لکھنا شروع کیا تو مجھ پر میرے رب کی ایک اور نعمت آشکار ہوئی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری اپنی لکھائی تو اتنی اچھی نہیں تھی لیکن اللّہ تبارک و تعالیٰ  کے کلام کی خوبصورت کیلگرافی نے میرے آرٹ کو چار چاند لگا دیے۔‘

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گُزارنے کا فیصلہ کیا۔

رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

تازہ ترین