داسو حملہ: 2 بھائی زیرِ حراست

July 28, 2021


لاہور میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے داسو حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے تعلق کے شبہے میں ان افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حراست میں لیئے گئے دونوں بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ داسو اور جوہر ٹاؤن حملوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ثابت ہو رہا ہے۔