اولمپکس: شاہ حسین شاہ آج ایکشن میں ہونگے

July 29, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس میں شاہ حسین شاہ جمعرات کو جوڈو ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے ، شاہ حسین شاہ ،اپنے والد باکسر حسین شاہ کی طرح اولمپکس میں میڈل جیتنے کےلئے پرامید ہیں۔ ڈراز میں انہیں انتہائی سخت حریفوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ سو کلو گرام کیٹگری میں ان کا پہلا مقابلہ عالمی چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ اور درجہ عالمی نمبر 13مصرکے رمضان درویش سے ہوگا۔