مہدی حسن کے صاحبزادے آصف مہدی شدید علیل

July 29, 2021

کراچی (آئی این پی) شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے آصف مہدی شدید علیل ‘ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔آصف مہدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈائیلیسز کے لیے اسپتال جاتے ہیں، تاہم نمونیہ بگڑنے پر ہسپتال میں اسپیشل کیئر یونٹ میں داخل ہیں۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آصف مہدی کا کورونا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ منفی آئی ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ آصف مہدی گزشتہ دو روز سے ہسپتال میں داخل ہیں، اہل خانہ نے عوام سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔