جماعت اسلامی کی میڈیا ورکشاپ آج لاہور میں شروع ہوگی

July 29, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کی تین روزہ مرکزی میڈیا ورکشاپ 30 جولائی کو مرکزی سیکرٹریٹ منصورہ لاہور میں شروع ہوگی ورکشاپ میں ملک بھر کی طرح بلوچستان سے بھی سوشل میڈیا و شعبہ اطلاعات کے صوبائی و ضلعی ذمہ داران بھی شریک ہوں گے ، ورکشاپ سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق سمیت دیگر مرکزی قائدین ، دانشور اور سینئر صحافی لیکچرز دیں گے ، ورکشاپ میں شرکت کے لئے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ، اضلاع کے سیکرٹری اطلاعات و سوشل میڈیا کے ذمہ داران آج لاہور روانہ ہوں گے ۔