ٹوکیو اولمپکس، پاکستان کے شاہ حسین شاہ پہلی فائٹ میں ناکام

July 29, 2021

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مقابلے جاری ہیں، پاکستان کے شاہ حسین شاہ کو جوڈو مقابلے کی 100 کلوگرام کیٹیگری میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شاہ حسین شاہ کی ٹوکیو اولمپکس میں مصر کے رمضان درویش کے ساتھ پہلی فائٹ تھی۔

پاکستان کے شاہ حسین شاہ پہلی فائٹ میں ناکام رہے، مصر کے رمضان درویش نے پاکستان کے ٹاپ جوڈوکا کو شکست دے دی۔

اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی ماحور شہزاد کا سفر ختم ہوچکا ہے۔