وزیراعظم کا فردوس عاشق اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ

July 29, 2021

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پی پی 38 میں تحریک انصاف کی کامیابی پر فردوس عاشق اعوان کو مبارکباد دی۔

عمران خان نے کہا کہ آپ نے ان حلقوں میں بہت محنت کی جس سے پی ٹی آئی کی کامیابی ممکن ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو کو پی پی 38 اور آزاد کشمیر کی مہاجرین نشستوں پر کمپین کا ٹاسک سونپا تھا۔