شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کو ایف آئی آر میں تبدیل کرنے کا حکم

July 30, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما سنگار نوناری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست کو ایف آئی آر میں تبدیل کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ۔