گرفتارملزم کی درخواست ضمانت خارج

July 30, 2021

پشاور(نیوز رپوٹر) چائلڈپروٹیکشن کورٹ نے وافر مقدار میں منشیات سمگل کیس میں گرفتارملزم گل زمان کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بند ھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم گل زمان پرا لزام ہے کہ اس کواے این ایف نے آٹھ کلو افیون اور سات کلو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا، اپنی گرفتاری کے خلاف ملزم نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی،تاہم ابتدائی دلائل سنے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے اس کو جیل میں بندھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔