نور قتل کیس، ملزم ظاہر کے والدین کا اخبار میں تعزیتی نوٹس

July 30, 2021

اسلام آباد میں قتل کی جانے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے اخبار میں ایک تعزیتی نوٹس شائع کروایا ہے۔

ملزم ظاہر کے والدین کی جانب سے شائع کیے جانے والے پیغام میں کہا گیا کہ نور کے قتل کے معاملے پر اس دُکھ کی گھڑی میں ہم مقتولہ کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نور کے قتل کے سنگین جُرم کی مذمت کرتے ہیں، اس مشکل وقت میں ہمارے پاس نور کے اہل خانہ اور دوست احباب کو تسلی دینے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

عصمت اور ذاکر جعفر کی جانب سے شائع کروائے گئے پیغام میں کہا گیا کہ بحیثیت والدین اس وقت مقتولہ نور کے والدین جس اذیت اور کرب سے گزر رہے ہیں، اُس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا۔

تعزیتی پیغام میں ظاہر جعفر کے والدین کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس مشکل وقت میں نور کے اہل خانہ کے ہمراہ کھڑے ہیں ، ہم اُمید کرتے ہیں کہ اس کیس میں قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی کہا گیا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ نور مقدم کے اہل خانہ کو اس بڑے نقصان پر برداشت، صبر اور حوصلہ دے۔

واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔