• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور کو انصاف دلانے کیلئے فیملی نے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنالیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کیس کی تفصیلات اور اپڈیٹس کیلئے فیملی نے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنالیا۔

نور کی فیملی کی جانب سے بنائے جانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام ’جسٹس فار نور‘ یعنی ’نور کو انصاف دلاؤ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ یہ اکاؤنٹ نور قتل کیس میں قانونی کارروائی اور منسلک امور کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔

یہ بھی کہا گیا کہ اس اکاؤنٹ کو نور کی فیملی اور قانونی ٹیم چلائے گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 20 جولائی کی رات ملزم ظاہر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جہاں نور کے والدین کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کیا اور سر جسم سے الگ کیا تھا۔

 نور مقدم کے قتل کامقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے، مقتولہ کی ابتدائی موصولہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 26سالہ نورمقدم کی موت دماغ کو آکسیجن نہ ملنے سے ہوئی جس کے بعد سر کو سفاکانہ طریقےسےدھڑ سے تیز دھارآلہ سےکاٹاگیا،جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

تازہ ترین