اسلام آباد، نالوں میں موجود زیادہ تر رکاوٹیں صاف کردی گئیں

July 30, 2021

اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔

سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے تعاون سے نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سیکٹر جی 11، ایف 6، جی 7، جی 8، ای 11 کے نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر عبداللّٰہ کا بتانا ہے کہ بھارہ کہو، کورنگ نالہ، سواں نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر عبداللّٰہ کے مطابق نالوں میں موجود زیادہ تر رکاوٹیں صاف کردی گئی ہیں۔