عثمان بزدار کی حکومت سے 46 فیصد شہری غیر مطمئن

July 30, 2021

پنجاب میں 46 فیصد شہری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت غیر مطمئن ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ کے سروے نے عثمان بزدار حکومت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

سروے میں 46 فیصد غیر مطمئن اور 32 فیصد پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔

سروے میں شریک افراد نے موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر حکومت کو 5 سال مکمل کرنے سے متعلق سوال کا جواب بھی دیا۔

پنجاب کے 52 شہری صوبائی حکومت کی مدت مکمل کیے جانے کے حامی ہیں جبکہ 43 فیصد مخالف نظر آئے۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینئن کےسروے میں 7 ہزار افراد نے حصہ لیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت سے متعلق اپنی رائے دی۔