مقتولہ نور مقدم کے اہلخانہ نے امدادی فنڈز کی اپیل روک دی

July 31, 2021

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی)نور مقدم کے مقدمے کے قانونی اخراجات اٹھانے کے لیے عطیہ مہم روک دی گئی ، مقتولہ کا مقدمہ لڑنے والے وکیل کا کہنا ہے کہ طاہر غفار نامی شخص نے 28 جولائی کو آن لائن پلیٹ فارم ’گو فنڈ می‘ پر نور مقدم کیس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے عطیات کی درخواست کی تھی، مہم کے ذریعے 49 ہزار ڈالر سے زائد اکٹھے کیے جا چکے ہیں لیکن 30 جولائی کو اس مہم کو روک دیا گیا ہے، نور مقدم کے قتل کیس میں شوکت مقدم کے وکیل کا کہنا ہے کہ نور مقدم کے اہل خانہ کو عطیہ مہم کا علم نہیں تھا ،پتہ چلنے پر انہوں نے اس مہم کو روک دیا ہے،شاہ خاور ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اہل خانہ نے کہا ہے کہ جتنی رقم مہم کے دوران اکٹھی کی گئی ہے وہ ایسے ٹرسٹ میں جمع کروا دی جائے۔