ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس14 اشیائے ضروریہ کے نرخ کم کردئیےگئے

July 31, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین بارے طریقہ کار تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی پرچون قیمتوں کے تعین کے لئے ہول سیل نرخ کو مدنظر رکھ کر منافع کی شرح مقرر کی جائے اور ہر ماہ کی یکم اور پندرہ تاریخ کو مقررہ شرح کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی ریٹ لسٹ جاری کی جائے،ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں 14 اشیائے ضروریہ کے نرخ کم کردئے گئے ہیں۔