کراچی پورٹ پر ٹریلر برتھ سے سمندر میں گرگیا

July 31, 2021

کراچی پورٹ پر ٹریلر برتھ سے سمندر میں گرگیا، بڑی مقدار میں چینی سمندر برد ہوگئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اس کے باعث تقریباً 800 چینی کی بوریاں سمندر برد ہوگئیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹریلر ریورس ہوتا ہوا سمندر کے اندر گر گیا، تاہم اس کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔