ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 112 روپے 50 پیسے مہنگا

July 31, 2021

لیکوڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھر یلو سلینڈر 112 روپے 50 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو کا سلینڈر 2 ہزار روپے سے اوپر چلاگیا ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی سلینڈر کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

فی کلو ایل پی جی 9 روپے 53 پیسے مہنگی ہونے کے بعد ایک سو 69 روپے 66 پیسے کی ہوگئی۔