ہما میر کی یاسر حسین کے ڈرامے کوئل سے شوبز میں واپسی

August 01, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف اداکارہ اور کمپیئر ڈاکٹر ہما میر ان دنوں معروف مزاحیہ فنکار اور ابھرتے ہوئے ہدایت کار یاسر حسین کے ڈرامے’’کوئل‘‘میں مرکزی کردار کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز انہوں نے نامور اداکار نورالحسن اور نئی نسل کے درجنوں فنکاروں کے ساتھ ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔مذکورہ ڈرامے کو زنجبیل عاصم شاہ نے لکھا ہے۔جو اس سے قبل درجنوں سپر ہٹ ڈرامے لکھ چکی ہیں۔ڈراموں میں واپسی پر ڈاکٹر ہما میر کا کہنا ہے کافی وقت بعد ڈرامے کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔اب وقت بالکل بدل گیا ہے۔ امید ہے کہ ناظرین مجھے پہلے کی طرح پسند کریں گے۔یاسر حسین کی ڈائریکشن میں کام کرکے بہت اچھا لگا۔کوئل ڈرامے میں ناظرین مجھے پہلے سے مختلف اور دل چسپ کردار میں دیکھیں گے۔گزشتہ روز ہم نے شادی کا سین فلم بند کروایا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ہما میر نے ٹی ویژن پر ایک سے بڑھ ایک ڈراما سیریل میں لیڈنگ رول کرکے خوب شہرت کمائی۔