راج کندرا کم از کم 6 ماہ سے دو سال تک کی قید کاٹیں گے، کمال راشد خان

August 01, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو اس جرم کی سزا میں 6 ماہ سے 2 سال تک کی قید کاٹنی پڑ سکتی ہے۔بھارتی فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف نے اپنے پیشگوئیوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے راج کندرا سے متعلق ایک اہم پیشگوئی کی ہے۔کے آر کے نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے اپنی 22 ویں پیشگوئی میں کہا کہ راج کندرا کم از کم 6 ماہ سے دو سال تک کی قید کاٹیں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو رواں ماہ ممبئی میں غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔