پی ڈی ایم کا کراچی میں 13 اگست کا جلسہ مؤخر

August 01, 2021


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کراچی میں ہونے والا 13 اگست کا جلسہ مؤخر کردیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جلسہ مؤخر کیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 2632 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔