گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون،17لاکھ روپے جرمانہ عائد

August 01, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے 1843 شاپس پر پرائس چیکنگ کی۔386 دکاندار گرانفروشی میں ملوث پائے گئے جن پر مجموعی طور پر17لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ تین گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے۔سپیشل مجسٹریٹ و سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بڑے مالز اور معروف ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر گرینڈ پرائس چیکنگ کی اور مہنگے ریٹ پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنیوالے 32 مالز اور سٹور مالکان کو 4 لاکھ17ہزار روپے جرمانہ کردیا ۔