ایپل شو 2021ء سے متعلق ٹی ڈی اے پی اورمحکمہ زراعت کااجلاس

August 01, 2021

کوئٹہ (پ ر) وزرات تجارت ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) کوئٹہ اور محکمہ زراعت بلوچستان کے زیر اہتمام ایپل شو 2021ءکا تیسرا جائزہ اجلاس ہو ا جس میں سیکرٹری زراعت قمبر دشتی ، عمران خان ، عارف شاہ ، عبدالکریم ،جعفر اور TDAPکوئٹہ آفس کے ریجنل ہیڈ نورعلی اچکزئی اور زین العا بدین (GSP OFFICER) نے شرکت کی اپیل شو میں نہ صرف ملکی بلکہ بین الا قوامی سطح پر سیب اور اس سے تیار ہونے والی پر وڈکٹ کی تشہیر کی جائے گئی جس میں دُنیا بھر سے امپو رٹرز اورایکسپو رٹر ر شرکت کرینگے جس سے سیب کی پیداوار کو فروغ دینے میں کسانوں کی رہنما ئی کی جائے گی آئندہ اجلاس 2اگست کوہوگا۔