ٹوکیو اولمپکس: مزید 18 کورونا کیسز کی تصدیق

August 01, 2021

ٹوکیو اولمپکس کے آرگنائزرز نے کھلاڑیوں اور ٹوکیو المپکس سے منسلک افراد میں 18 نئے کورونا کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اولمپکس سے متعلقہ افراد میں کورونا وائرس کے نئے 18 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے منسلک افراد میں کورونا کیسز کی تعداد 259 ہوگئی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس پہلے ہی ایک سال کی تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020ء کے کھیلوں کا آغاز گزشتہ ماہ 23 جولائی سے ہوا ہے۔