• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس: کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا


ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے انکشاف کیا ہے کہ جس گاؤں میں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد کیا جائے گا وہاں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو 2020 کے سی ای او نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک مہمان جو کھیلوں کے انعقاد میں شامل ہیں، اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے تاہم اُنہوں نے کورونا کے مریض کا نام نہیں بتایا۔

ٹوکیو کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان نے اپنی ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ٹوکیو کے گاؤں میں کورونا وائرس کا پہلا کیس اسکریننگ ٹیسٹ کے دوران سامنے آیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض کو گاؤں سے باہر آئسولیٹ کردیا گیا ہے جبکہ منتظمین نے گاؤں میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کرلیے ہیں۔

ٹوکیو 2020 گیمز کے مرکزی ٹوکیو 2020 گیمز کے مرکزی منتظم نے مزید کہا کہ ہم کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس پہلے ہی ایک سال کی تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے کھیلوں کا آغاز رواں ماہ 23 جولائی سے کیا جائے گا۔

تازہ ترین