مکران، کالجز،ٹیکنیکل تعلیمی ادارے 7 اگست تک بند رہیں گے

August 02, 2021

مکران ڈویژن کے کالجز اور ٹیکنیکل تعلیمی ادارے اب 7 اگست تک بند رہیں گے۔ کیچ، گوادر میں تعلیمی ادارے گرمیوں کی طویل تعطیلات کے بعد آج سے کھلنا تھے۔

دوسری جانب گوادر کے چھوٹے دکاندار اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے افراد نے لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار پر بندش اور ریلیف کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک اجلاس میں دکانداروں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران چھوٹے دکانداروں اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں کے لئے کوئی میکنزم نہ بنانا بھی زیادتی ہے۔