لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی سرپرستی میں لیاقت آباد میں پرندہ مارکیٹ کھلی رہی، لوگوں کا رش

August 02, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پولیس افسران نے حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے لاک ڈاون کو دھجیا ں اڑا ڈالی ، مکمل لاک ڈاون میں لیاقت آباد میں ہر اتوار کو لگنے والی پرندہ مارکیٹ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی سرپرستی میں اتوار کی روز بھی لگائی گئی۔ جہاں لوگوں کا رش لگا رہا ، پولیس مبینہ طور پر بھتہ وصول کرکے خاموش تماشائی بنی رہی ، ایک شہری کی جانب سے ویڈیو بنادئی گئی لیاقت آباد پولیس کے ایس ایچ او اور اہلکاروں نے شہری کو حراساں کیا گیا ،ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے مداخلت کے باوجود پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی او ر شام تک پرندہ مارکیٹ کھولی رہی، شریف آباد تھانے کی حدود میں واقع لیاقت آباد پل کے نیچے اتوار کو پولیس کی سرپرستی میں پرندہ مارکیٹ لگائی گئی جس میں سینکڑوں افراد موجود تھے ، علاقہ پولیس نے سخت لاک ڈاون میں پولیس کے اعلی افسران کے علم میں لاکر مارکیٹ کھلوائی جس میں سینکڑوں لوگ بغیر کسی ایس او پیز کے نظر آرہے ہیں ، اس دوران علاقے کے ایک رہائشی اور صحافت سے تعلق رکھنے والے ایک سینئرصحافی نے مارکیٹ کی ویڈیو او ر تصاویریں بنانا شروع کی تو لیاقت آباد تھانے کی پولیس موبائل پہنچ گئی ، ساہ لباس اہلکار نے صحافی کی مغلظات بھی بکیں اور موبائل فون چھین لیا اس ہی دوران ایس ایچ او لیاقت آباد رضوان پٹیل بھی موقع پر پہنچ گیا اس نے بھی اپنی پیٹی بند بھائیوں کی حمایت کی اور صحافی کو ہراساں کیا۔ اس پورے معاملے ایس ایچ او شریف آباد موقع پر نہیں پہنچا، اس دوران صحافی کی شکایت پر ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم نے مداخلت کرتے ہوئے ایس ایچ او لیاقت آباد پر برہمی اظہار کیا جس پر ایس ایچ او لیاقت آباد نے صحافی سے معافی مانگ لی لیکن ایس ایس پی سینٹرل نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس افسران جنھوں پرندہ مارکیٹ لگوائی انکے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا اور اتوار کونمازمغرب تک معمول کے مطابق مارکیٹ کھلی رہی ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پرندہ مارکیٹ کی انتظامیہ سے مبینہ طور پر وصول کی جانے والی رقم اعلی افسران تک پہنچائی گئی ہے ،اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مارکیٹ اطلاع ملنے پر فوری ہی بندکرادی تھی لیکن لوگ مارکیٹ میں پرندے لینے او ر فروخت کرنے آرہے تھے جنھیں پولیس واپس بھیج رہی تھی ۔