جنگل پیرعلی زئی کو ہیڈکوارٹرمقررکرنا جمہوری اقدام ہے‘ اے این پی

August 02, 2021

کو ئٹہ(آئی این پی)اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیااور جنرل سیکرٹری نذر علی پیرعلی زئی نے کہا ہے کہ پارٹی پارلیمانی ارکان کی جانب سے قلعہ عبداللہ کو دواضلاع میں تقسیم کرکے جنگل پیرعلی زئی کو ضلعی ہیڈکوارٹر مقررکرانا جمہوری اقدام ہے تمام اقوام نے متفقہ طورپر اس مقام کا تعین کیاتھا جس پر پارٹی نے جنگل پیرعلی زئی کوضلعی ہیڈکواٹرر مقرر کرایا رہنمائوں نے کہاکہ اے این پی سیاسی وجمہوریت جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کی ہے 1994ء میں مختلف اقوام خاص طورپر کاکڑ ‘ ترین اچکزئی اور سید قبیلے کے عمائدین کامشترکہ جرگہ تشکیل پایا جس کی جدوجہد کے نتیجے میں 1999ء میں اس وقت کی صوبائی حکومت نے جنگل پیرعلی کے مقام پر سرکاری زمین ضلعی ہیڈکوارٹر کیلئے الاٹ کی تھی ضلع کے چاروں اطراف کےعوام آسانی کے ساتھ یہاں آسکتے ہیں سب سے بڑھ کر یہاں کسی قبیلے یا گروہ کا اثر نہیں زمین جس بھی قبیلے کی ہو ملازمت اور ترقیاتی اسکیمات میں ان قبائل کو ترجیح دی جائے۔